انسانی حقوق کے عالمی علمدار رانا بشارت علی خان ترکی میں مقیم پاکستانی پناہ گزینوں کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان روانہ

ایئرپورٹ پر پاکستان روانہ ہونے سے پہلے انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد ترکی میں دو لاکھ سے زیادہ غیر قانونی پاکستانیوں کی پریشانیوں کو حل کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کوشش کرنا ہے وہ پاکستان میں وزیر اعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی اور
‎وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت داخلہ شہریار آفریدی کے ساتھ تفصیلی ملاقات کریں گے
‎وہ پاکستان میں ترکی کے امبیسیڈر سے ملاقات کریں گے اس کے علاوہ پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے اسلام آباد میں اپنی ملاقاتوں کے بارے میں بتایا کہ وہ مذہبی رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے اس کے علاوہ وہ اپنے آبائی شہر کمالیہ میں بھی مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے پاکستان میرا وطن ہے اور پاکستان کے لیے میری جان اور تن من دھن ہر چیز حاضر ہے پاکستان میں و قانون کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ریاض فتیانہ کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے اور پاکستان
‎ریڈ کراس کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی کی طرف سے انعقاد پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے ان کے علاوہ چیئرمین سینٹ اور بلوچستان کے وزیر اعلی کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے ان کے وفد میں چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن برسٹل آفتاب احمد فیروز بھی ساتھ ہوں گے پاکستان میں وہ سینٹ کے ممبر رانا محمود الحسن کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے اور ترکی کے مسائل پر سینیٹ میں بھی بات ہو جانے کی کوشش کریں گے رانا بشارت علی خان اپنے نجی دورے پر اپنے خاندان کے لوگوں سے بھی ملاقات کریں گے وہ امید کرتے ہیں کہ گورنمنٹ آف پاکستان ترکی میں مقیم دو لاکھ سے زیادہ غیر قانونی پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی جامہ پہنائیں گے
یاد رہے کہ پچھلے مہینے رانا بشارت علی خان ترکی میں گئے تھے جہاں پر انہوں نے ترکی کے آنٹی ریل منسٹر ترکی کے فورا منسٹر گورنرز اور مختلف وزارتوں سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے ترکی میں مقیم پاکستانی پناہ گزینوں کی زندگی میں آسانیاں لانے کی کوشش کی تھی رانا بشارت علی خان ترکی میں مقیم پاکستانی پناہ گزینوں سے بھی ملے تھے جن میں عمران احمد عطاری عمران بٹ سید تنویر شاہ اور مختلف دوستوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لوگوں سے ملاقاتیں کی تھیں اور جس سے میں انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ترکی میں مقیم پاکستانیوں کی آواز بلند کرنے کے لیئے ہر ممکنہ جدوجہد جاری رکھیں گے
‎رانا بشارت علی خان ال راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے عہدے داران سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کی طرف سے منعقد کی گئی مختلف تقریبات میں بھی شرکت کریں گے اور وہ راجپوت یوتھ کو تعلیم کے لئے موثر اقدامات پہنچانے کے لیے عملی طور پر کوئی اقدام اٹھانے کے لئے تنظیم کے ساتھ مل کر اس کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے
‎ان سے پاکستان میں اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *